Turkiya-Logo-top

زیرو ایمیشن کا عزم، ترکیہ نے کوپ 29 میں ماحولیاتی تحفظ کے لیے اپنا منصوبہ پیش کر دیا

ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان نے ماحولیاتی تبدیلی کے خلاف ترکیہ کی جامع حکمت عملی کا اعلان کیا ہے۔ترک صدر رجب طیب ایردوان نے  ماحولیاتی اجلاس میں 2053 تک نیٹ زیرو کاربن اخراج کا ہدف طے کیا ہے۔

قابل تجدید توانائی میں توسیع کا منصوبہ

صدر ایردوان نے ترکیہ کے قابل تجدید توانائی منصوبوں پر روشنی ڈالتے ہوئے اعلان کیا کہ 2035 تک ہوا اور شمسی توانائی کی پیداواری صلاحیت کو 31,000 میگاواٹ سے بڑھا کر 120,000 میگاواٹ تک لے جایا جائے گا۔ یہ منصوبہ ترکیہ کی معیشت کو ماحولیاتی طور پر پائیدار بنانے کی جانب اہم قدم ہے۔

کوپ 31 کی میزبانی کے لیے ترکیہ کی امیدواری

ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان نے کوپ 31 کی میزبانی کے لیےاپنی امیدواری کا اعلان کیا ۔ صدر ایردوان نے ترکیہ کی حمایت کرنے والے ممالک کا شکریہ بھی ادا کیا۔

کوپ 29 کی اہمیت

COP29 کانفرنس ماحولیاتی بحران کے حل کے لیے عملی اقدامات اور جدید مالیاتی منصوبوں پر زور دے رہی ہے۔ دنیا بھر کے رہنما، پالیسی ساز، اور ماحولیاتی ماہرین اس اہم موقع پر ماحولیاتی تحفظ کے لیے مشترکہ حکمت عملی مرتب کرنے کے لیے اکٹھے ہوئے ہیں۔

Read Previous

امریکہ میں "ابو ایوانکا” کی آمد،افغانستان اور مشرق وسطی کا مستقبل کیا ہوگا؟

Read Next

وزیراعظم شہباز شریف کا کوپ 29 میں ‘متوازن اور پرعزم’ موسمیاتی اقدامات کا مطالبہ

Leave a Reply