turky-urdu-logo

آذر بائیجان کے یومِ فتح پر ترکیہ میں تقریبات کا اہتمام

ترکیہ نے  آذربائیجان کے یوم فتح کے طور پر نگورنو کاراباخ علاقے کے ایک اہم شہر کی آزادی کی تیسری برسی منائی۔

ترک وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ کاراباخ کی آزادی کی تیسری سالگرہ پر، ہم اپنے پیارے آذربائیجانی بھائیوں اور بہنوں کی فتح کا دن جوش و خروش سے مناتے ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ آج کے دن کے موقع پر  ہم اپنے بہادر شہیدوں اور سابق فوجیوں کو تشکر کے ساتھ یاد کرتے ہیں۔

ترک مواصلات کے ڈائریکٹر فرحتین التون نے کاراباخ کی جدوجہد آزادی کے تمام ہیروزکو عقیدت اور احترام کے ساتھ یاد کیا۔

انک اکہنا تھا کہ میں اپنے دوست اور برادر ملک آذربائیجان کی فتح کا دن مناتا ہوں، جس نے شاندار فتح حاصل کی اور تین سال قبل 8 نومبر کو کاراباخ میں ایک تاریخ ۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا مضبوط بھائی چارہ، ‘ایک قوم، دو ریاستیں’ کے نعرے سے تقویت یافتہ ہے۔

8 نومبر کو، آذربائیجانی فوج نے شوشا شہر کو آزاد کرایا، جسے بعد میں صدارتی فرمان کے ذریعے یوم فتح قرار دیا گیا۔

 

Alkhidmat

Read Previous

ترک پارلیمنٹ اب ایسی کمپنیوں کی مصنوعات استعمال نہیں کرے گی جو "اسرائیل کی جارحیت” کی حمایت کرتی ہے، اسپیکر پارلیمان

Read Next

غزہ سے لوگوں کے انخلاءکی خبریں جھوٹی ہیں، ترکیہ نے واضح کر دیا

Leave a Reply