
ترکیہ نے فن لینڈ کے حق میں بولی دے دی ہے، فن لینڈ جلد نیٹو اتحاد میں شامل ہونے جائے گا ۔ گزشتہ روز ترکیہ کی جانب سے فن لینڈ کے حق میں 276 ووٹ آئے جس کے بعد اب فن لینڈ نیٹو اتحاد کا 31واں رکن بننے جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ ترکیہ نے کئی ماہ تک فن لینڈ کی نیٹو میں شمولیت کی مخالفت کی جس کی وجہ سے یہ معاملہ تاخیر کا شکار ہوا۔ جبکہ نیٹو رکن بننے کے لیے تمام رکن ممالک کی رضا مندی ضروری ہوتی ہے
دوسری جانب فن لینڈ کے ساتھ نیٹو میں شمولیت کی درخواست دینے والے سویڈن کے خلاف اب تک ترکیہ نے اپنے اعتراضات ختم نہیں کیے۔
لتھوینیا میں نیٹو کے آئندہ اجلاس جولائی میں منعقد ہو گا جس کے بعد فن لینڈ کو باضابطہ طور پر نیٹو میں شامل کر لیا جائے گا۔
ترکیہ نے مارچ کے آغاز میں فن لینڈ کی نیٹو میں شمولیت کی حمایت کی تھی ۔ انھوں نے اس وقت ترکیہ کی سکیورٹی کے لیے فن لینڈ کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدامات کو بھی سراہا تھا۔
دوسری جانب سویڈن کی جانب سے ابھی بھی اعترضات باقی ہیں۔ نومبر میں سویڈن نے ترکیہ کی حمایت حاصل کرنے کے لیے انسداد دہشتگردی کا بل منظور کیا ۔ جس میں ، حکام کو دہشت گرد گروپوں کی حمایت کرنے والے افراد کے خلاف مقدمہ چلانے کی اجازت دے گا۔ یہ بل یکم جون سے نافذ العمل ہو گا
خیال رہے کہ روس اور یوکرین کی جنگ کے بعد فن لینڈ اور سویڈن نے نیٹو میں شمولیت اختیار کرنے کی درخواست دی تھی
جبکہ ترکیہ نے جون میں فن لینڈ اور سویڈن کے ساتھ سیکورٹی خدشات کو دور کرنے کے لیے ایک یادداشت پر دستخط کیے، اور تینوں ممالک کے سفارت کاروں اور حکام نے اس معاہدے پر عمل کرنے کے لیے ملاقاتیں بھی کی تھی