ترکیہ اور لیبیا نے دواہم دفاعی معاہدوں پر دستخط کر لیے ۔ لیبیا کے وزیر اعظم اور وزیر دفاع کی استنبول میں ترک وزیر دفاع ہولوسی آکار سے ملاقات ہوئی ۔ ملاقات میں دونوں عہدیداروں نے لیبیا کی فضائی کارکردگی کو بڑھانے اور لیبیا کے پائلٹوں کی تربیت کے معاہدے پر دستخط کیے۔ اس کے علاوہ ترکیہ اور لیبیا کے درمیان دفاعی تعلقات کو بہتر بنانے کے معاہدے پر بھی دستخط کیے گے
دوسرے اضافی پروٹوکول پر دستخط کیے گئے جس کا مقصد ترکی اور لیبیا کے درمیان موجودہ فوجی تعلقات کو بہتر بنانا ہے۔ اس سے قبل بھی ترک وزیر دفاع نے استنبول میں ترکیہ کی جانب سے منعقد کے ایک بڑے دفاعی پروگرام، ساہا ایکسپو میں آذربائیجان، لیبیا، پاکستان، کویت اور برطانیہ کے اپنے ہم منصبوں کے ساتھ بات چیت کی۔
