برسوں کی تنازعات کے خاتمے کے بعد ترکیہ اور اردن نے شام کی تعیر نو اور سیاسی منتقلی کیلئے ایک مشترکہ روڈ میپ پر اتفاق کیا ہے۔
انقرہ میں اعلیٰ سطحی مذاکرات کے دوران دونوں ممالک نے نقل و حمل، توانائی، زراعت اور فوڈ سیکیورٹی جیسے شعبوں میں اپنے مشترکہ اقدامات پر بات چیت کی۔
حکام کے مطابق یہ شراکت داری عراق اور لبنان جیسے دیگر علاقائی ممالک کے لیے بھی کھلی ہے، تاکہ تعاون اور استحکام میں اضافہ کیا جا سکے۔
دونوں ممالک نے شام کی نئی حکومت کی حمایت کے عزم کا اظہار کیا، جس میں دہشت گردی کے خلاف جنگ اور اتحاد کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔
															