وزیر خارجہ حاقان فیدان نے فرانسیسی ٹیلی ویژن فرانس-24 کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ "ترکیہ اور یورپ کو زیادہ مؤثر علاقائی طاقت بننے کے لیے متحد ہونا چاہیے۔”
انہوں نے بتایا کہ "ہمارا اندازہ یہ ہے کہ ترکیہ اور یورپ کو بالعموم اور خاص طور پر ترکیہ اور فرانس کو اپنے سابق صدر نکولس سرکوزی سے پہلے والے دور کے تعلقات بحال کرنے کی ضرورت ہے۔” سرکوزی دور تک یورپ کے دو بڑے ممالک جرمنی اور فرانس کے سیاسی رہنما ترکیہ کی یورپی یونین کی رکنیت کو ایک اسٹریٹجک قدم کے طور پر دیکھتے تھے۔
فیدان نے کہا کہ سرکوزی کے دور میں ترکیہ کی رکنیت کو ملکی سیاست کا آلہ کار بنایا گیا اور ترکیہ کو شناختی سیاست کے نقطہ نظر سے دیکھا جانے لگا۔
یورپی سلامتی کو مضبوط بنانے کے حوالے سے دوطریقہ کارکی موجودگی کی طرف توجہ مبذول کراتے ہوئے، فیدان نے کہا کہ ان میں سے پہلا یہ ہے کہ یورپ، ترکیہ کو اپنے اندر شامل کرکے اور جیوسٹریٹیجک موقف کا مظاہرہ کرتے ہوئے خطے میں کشش ثقل کا مرکز بنائے، اس طرح بین الاقوامی انتشار اور جغرافیائی سیاسی خطرات کے خلاف مزید مزاحم کار بن جائے۔
حاقان فیدان نے مزید کہا، "ہمیں سرکوزی سے قبل کے ماحول کی طرف لوٹنا ہے۔ لہذامیرٹ کی بنیاد پر رکنیت کا راستہ کھولا جاناچاہیے۔ خطے میں زیادہ موثر طاقت کی تشکیل کے لیے ترکیہ کو یورپ کے ساتھ متحد ہونا چاہیے۔”
