turky-urdu-logo

ہم، ترکیہ کو جوہری طاقت والے ممالک کی صف میں شامل کرنے کے لیے پرعزم ہیں: صدر ایردوان

ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان نے 2024 میں ترکیہ میں کئے گئے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا ہے۔
صدر ایردوان نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے جاری کردہ بیان میں زور دیا ہےکہ ہم نے 2024 میں بھی قوم کی خدمت کے لیے بغیر کسی وقفے کے، دن رات محنت کی اور ہر شعبے میں ملک کو اہم منصوبے، خدمات، اور سرمایہ کاری فراہم کی ہے۔

اُنہوں نے جوہری پروگرام پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے آق قویو جوہری بجلی گھر کے پہلے ری ایکٹر ٹربائن پلانٹ کی تنصیب مکمل کر لی ہے۔ ہم ترکیہ کو دنیا کی جوہری طاقت والے ممالک میں شامل کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

نئے سال کے آغاز کے موقع پر انہوں نے 2024 میں اپنی حکومت کی کارکردگی کا خلاصہ پیش کیا اور کہا ہے کہ جنگلات کی آگ سے نمٹنے کے لیے 105 ہیلی کاپٹر، 27 جہاز اور 14 ڈرون استعمال کیے گئے ہیں۔

صدر ایردوان نے کہا کہ 97 ممالک کی شرکت سے 142 فوجی مشقیں سر انجام دی گئیں اور اس طرح ترک مسلح افواج کی طاقت پوری دنیا کو دکھائی گئی۔

Read Previous

ترکیہ اور یورپ کو زیادہ مؤثر علاقائی طاقت بننے کے لیے متحد ہونا چاہیے: وزیرِ خارجہ حاقان فیدان

Read Next

کیا ترکیہ ترکی سے بڑا ہے؟

Leave a Reply