ترکیہ اور بلغاریہ کے درمیان قدرتی گیس کے معاہدے پر دستخط

ترکیہ اور بلغاریہ نے  ایک سال میں 1.5 بلین  کیوبک میٹر قدرتی گیس کی تر سیل کے معاہدے پر دستخط کر لیے۔

توانائی اور قدرتی وسائل کے وزیر  فتح دونمیز نے بلغایہ کے دارالحکومت  صوفیہ کا دورہ کرتے ہوئے کہا کہ  یہ نیا معاہدہ 13 سال کی مدت پر محیط ہے۔

اس دورے کی میزبانی بلغاری کے توانائی اور قدرتی وسائل کے وزیر روسن ہریستو نے کی۔

ترک وزیر کا کہنا تھا کہ اس طرح کے تعاون سے بلغاریہ کے ساتھ ساتھ یورپ کی قدرتی گیس کی فراہمی کے تحفظ میں بھی مدد ملے گی۔

گیس کے معاہدے پر دونوں ممالک کے درمیان ترک پیٹرولیم پائپ لائن کمپنی (بوٹاس) اور بلگارگز کے جنرل منیجرز نے دستخط کیے۔

یہ معاہدہ استنبول میں دونوں ممالک کے رہنماؤں اور توانائی کے وزراء کی ملاقات کے ایک ماہ بعد ہوا ہے۔

ترک وزیر کا کہنا تھا کہ ہمیں خوشی ہے کہ استنبول میں زیر بحث موضوعات آج صوفیہ میں ٹھوس اقدامات میں تبدیل ہو گئے ہیں۔

Read Previous

پاکستانی فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ نے دنیا بھر سے سوا دوارب روپے کا بزنس کیا

Read Next

پاکستان: نصرت فتح علی خان ہر دور کے 200 عظیم گلوکاروں کی فہرست میں شامل

Leave a Reply