گندم سے لدے مزید 3 جہاز یوکرین کی مختلف بندرگاہوں سے روانہ چکے ہیں ۔ترک وزیر دفاع نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ استنبول اناج برآمد کے معاہدے کے تحت یوکرین کی بندرگاہوں سے اناج کے ترسیل جاری ہے ۔ آج بھی تین بحری جہازیوکرین کی مختلف بندگاہوں سے روانہ کیے گئے ہیں
یوکرین حکام کے مطابق اب تک 44 بحری جہاز معاہدے کے تحت یوکرین کی بندر گاہوں سے نکل چکےہیں جو جو دنیا بھر کے 15 ممالک میں ایک ملین ٹن خوراک پہنچا رہے ہیں اور عالمی سطح پر خوراک کی کمی کو روکنے کے لیے اپنے حجم کو ماہانہ 3 ملین ٹن تک بڑھانے کے لیے تیار بھی ہیں۔
واضح رہے کہ ترکیہ ، اقوام متحدہ، روس اور یوکرین نے اناج برآمد معاہدے پر دستخط کیےتھےاور ترسیل کی نگرانی کے لیے استنبول میں تینوں ممالک اور اقوام متحدہ کے حکام کے ساتھ ایک مشترکہ رابطہ مرکز قائم کیا گیا تھا۔