turky-urdu-logo

ترک خاتون ویٹ لفٹر نے یورپی چیمپئن شپ میں 3 طلائی تمغے جیتے

ہفتے کے روز  یورپی ویٹ چیمپئن  شپ کا آغاز آرمینیا کے دارالحکومت یریوان  میں منعقد ہو گیا۔یہ  یورپی ویٹ چیمپئن  شپ    1896 سے جاری یورپی ویٹ لفٹنگ فیڈریشن (EWF) کے زیر اہتمام سالانہ ایونٹ ہے۔  جس میں 40 ممالک سے تقریباً 318 کھلاڑیوں نے شرکت کی ۔ ترک خاتون  ویٹ لفٹر  نے   یورپی چیمپئن  شپ میں  3 طلائی تمغے  جیت کر ترکیہ کا نام روشن کیا

خواتین کے 45 کلوگرام میں مقابلہ کرنے والی  کناس بیکتاس نے اسنیچ میں 72 کلوگرام، کلین اینڈ جرک میں 90 کلوگرام، اور مجموعی طور پر 162 کلوگرام کے ساتھ تین یورپی جونیئر ریکارڈ توڑے۔ اسی طرح  گامزے التون نے کلین اینڈ جرک میں 89 کلوگرام کے ساتھ چاندی کا تمغہ  اپنے نام کیاترک وزارت ِکھیل کے وزیر مہمت  کاساپو گلو نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ میں ترک کھلاڑی کو مبارک باد دی اور کہا کہ  ترک   ویٹ لفٹر  نے  آرمینیا میں منعقدہ یورپی ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ کے پہلے دن 3 ریکارڈ کے ساتھ 3 گولڈ میڈل جیت کر ترکیہ کا نام روشن کیا ۔ ہم اپنے ہونہار کھلاڑیوں پر بہت فخر ہے۔

Read Previous

زیر تعمیر مکانات کی  تعدادایک لاکھ تک پہنچ گئی ہے، صدر ایردوان

Read Next

ہم ایک خوشحال ترکیہ کے لیے جدو جہد کر رہے ہیں، صدر ایردوان

Leave a Reply