اسلام آباد کے میریٹ ہوٹل میں پاکـ ترک معارف انٹرنیشنل سکولز اینڈ کالجز، ترک معارف فاونڈیشن اور پاکستان میں ترک سفارتخانے کی شراکت داری سے ترک یونیورسٹی فیئر 2025 کا کامیاب انعقاد کیا گیا۔
فیئر میں پاکستان کے ترک سفیر، ڈاکٹر عرفان نزیراوغلو، شمالی قبرص کے ترک سفیر ،دلشاد شینول اور ٹی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ ممبر، مہمت اوزکان نے خصوصی شرکت کی۔

یہ تقریب طلبہ کے لیے ایک شاندار موقع ثابت ہوئی، جہاں انہوں نے ترکیہ کی اعلیٰ جامعات کے نمائندوں سے براہ راست ملاقات کی اور عالمی معیار کی تعلیمی سہولتوں کے بارے میں تفصیلات حاصل کیں۔ فیئر میں شرکت کرنے والے طلبہ نے ترکیہ میں تعلیمی مواقع، اسکالرشپ، رعایتی پیکجز اور داخلہ کے طریقہ کار کے حوالے سے مفید معلومات حاصل کیں۔
اس موقع پر پاکستان طلباء نے خو شی کا اظہار کرتے ہوئے ترکیہ کی اس کاوش کو سراہا اور پاک ترک تعلیمی تعاون کے فروغ پر زور دیا۔ طلبا ء کے مطابق، یہ تقریب ترکیہ کی اعلیٰ جامعات کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کا ایک بہترین پلیٹ فارم ثابت ہوئی۔

فیئر کے دوران ترک ماہرین تعلیم اور یونیورسٹیوں کے نمائندوں نے پاکستانی طلبہ کو ترکیہ میں اعلیٰ تعلیم کے امکانات، جدید تعلیمی نظام اور بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ ڈگریوں کے فوائد پر روشنی ڈالی۔ ترک سفیر نے اپنے خطاب میں پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تعلیمی تعاون کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ، یہ فیئر دونوں ممالک کے طلبہ کے لیے روشن مستقبل کے دروازے کھولے گا۔
یہ تقریب نہ صرف پاکستانی طلبہ کے لیے ترکیہ کی اعلیٰ جامعات کے دروازے کھولنے کا ایک سنہری موقع تھی ، بلکہ دونوں ممالک کے درمیان تعلیمی و ثقافتی تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کی جانب ایک اہم قدم بھی ثابت ہوئی۔
