ترکیہ اور یوکرینی وزرا کے مابین اناج کی برآمد پر تبادلہ خیال

ترکیہ اور یوکرینی وزرا کے مابین اناج کی برآمد پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترک قومی دفاع کی وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ یوکرائنی ہم منصب اولیکسی ریزنکوف اور انفراسٹرکچر کے وزیر اولیکسینڈر کبرکوف کے ساتھ بات چیت میں حلوسی آقارنے اناج کی ترسیل کے ساتھ ساتھ یوکرین کے لیے انسانی امداد کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ کال کے دوران، آقارنے کہا کہ وہ جوائنٹ کوآرڈینیشن سینٹر میں تعاون اور ہم آہنگی کے ساتھ کیے گئے کام سے خوش ہیں۔

انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ یوکرین کے لیے ترکیہ کی انسانی امداد جاری رہے گی۔

ترکیہ ، اقوام متحدہ، روس اور یوکرین نے 22 جولائی کو استنبول میں یوکرین کے بحیرہ اسود کی تین بندرگاہوں سے اناج کی برآمدات دوبارہ شروع کرنے کے لیے ایک معاہدے پر دستخط کیے، جو فروری میں روس-یوکرین جنگ شروع ہونے کے بعد روک دیے گئے تھے۔

تینوں ممالک اور اقوام متحدہ کے حکام کے ساتھ مشترکہ رابطہ مرکز استنبول میں کھیپ کی نگرانی کے لیے قائم کیا گیا ہے۔

Read Previous

شنگھائی کوآپریشن آرگنائزیشن اجلاس، صدر ایردوان سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے

Read Next

پاکستان میں سیلاب اور تباہی کے ذمہ دار جی ٹونٹی ممالک ہیں ، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ

Leave a Reply