
یونس ایمرے انسٹی ٹیوٹ اور ریڈیو اینڈ ٹیلی ویژن سپریم کونسل (RTÜK) نے اپنے مطابق ترک سیریز دیکھنے والے شائقین کو ترک قومی زبان سیکھنے میں مدد ملتی ہے۔ اور ہمارا مقصد بھی ان غیر ملکیوں کو ان ڈرامہ سیریز کے ذریعے ترک ثقافت، آرٹ ، موسیقی ، فن وتعمیر ، ترک خوبصورتی دیکھانا ہے
یونس ایمرے انسٹی ٹیوٹ اور ریڈیو اینڈ ٹیلی ویژن سپریم کونسل125ممالک میں 5ہزار افراد کی شرکت کے ساتھ ایک فیلڈ ریسرچ کی ہے جس سے یہ بات سامنے آئی کہ غیر ملکی ترک ڈراموں کے ذریعے ترک روایات، سماجی رسومات اور باہمی سماجی تعلقات کے ذریعے ترکی کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں۔
سروے میں حصہ لینے والوں میں سے 81.8 فیصد نے بتایا کہ انہوں نے ترکی کے کورسز یا سیکھنے سے پہلے ترک ٹی وی سیریز دیکھی تھیں۔ اس طرح، یہ طے پایا کہ ترک ٹی وی سیریز نے ترکی زبان اور ثقافت پر ایک کشش کا اثر پیدا کیا ہے۔
28.81 فیصد شرکاء نے بتایا کہ ترک ٹی وی سیریز نے سننے کی سمجھ میں بہتری لائی، 26.26 فیصد بولنے، 7.7 فیصد پڑھنے کی سمجھ، 4.12 فیصد لکھنے کی مہارت، 19.31 فیصد روزانہ ترکی زبان بولنے میں مہارت پیدا کرنے سے آگاہ کیا ہے۔سروے کے مطابق ترک تاریخ پر مبنی ڈرامے لوگوں میں زیادہ مقبول ہیں ۔
ترک ٹی وی سیریز کو پرکشش بنانے والے عوامل میں 20 فیصد کے ساتھ "انسانی تعلقات اور ساتھ رہنے کا کلچر”، 19.9 فیصد کے ساتھ "خاندانی ماحول اور مضبوط خاندانی تعلقات”، 19.71 فیصد کے ساتھ رومانوی تعلقات، 16.36 فیصد کے ساتھ "دلکش کہانیاں اور حقیقت پسندانہ تعلقات” شامل ہیں۔ 14.52 فیصد کے ساتھ فکشن، "ثقافتی عناصر اور مقامات”، 9.50 فیصد کے ساتھ "تاریخی تفصیلات اور تجربات شامل ہیں.