ترک ادارہ شماریات نے 2022 میں ترکیہ آنے والے سیاحوں کے اعداد و شمار جاری کر دئیے

ترک ادارہ شماریات نے 2022 میں ترکیہ آنے والے سیاحوں کے اعداد و شمار جاری کر یے.

ایک سال میں 4 کروڑ 47 لاکھ سے زائد سیاحوں نے ترکیہ کا رخ کیا.

سیاحت سے ترکیہ کی معیشت کو 46 ارب امریکی ڈالر کا فائدہ ہوا۔

ترک ادارہ شماریات ترکیہ اسٹیٹ کورومو کے مطابق 2022 میں 4 کروڑ 47 لاکھ سے زائد سیاحوں نے ترکیہ کا رخ کیا یہ تعداد گزشتہ برس کے مقابلہ 88 فیصد زیادہ تھی.

سیاحوں کی وجہ سے ملک میں 46 ارب امریکی ڈالر سے زیادہ رقم آئی جس سے ترک معیشت مستحکم ہونے میں مدد ملی.

اعداد و شمار کے مطابق جنوری سے مارچ 2022 پہلی سہہ ماہی میں ساڑھے 5 ارب ڈالر دوسری سہہ ماہی میں 8.7 ارب ڈالر تیسری سہہ ماہی میں ساڑھے 12 ارب ڈالر  جبکہ چوتھی سہہ ماہی میں تقریبا 10 ارب ڈالر سیاحوں نے براہ راست خرچ کئے جبکہ کم و بیش 8 ارب ڈالر کے سیاحتی کمپنیوں کے پیکج خریدے گئے.

واضح رہے کہ اس تعداد میں ترک ڈائسپورا اور مقامی سیاح شامل نہیں ہیں.

ترکیہ دنیا میں سب سے زیادہ وزٹ کئے جانے والے ممالک میں شامل ہے. سال نو کے لئے ترک حکومت نے 6 کروڑ سیاحوں کی آمد کی امید ظاہر کی ہے جبکہ ٹورزم سے 56 ارب ڈالر ملک میں لانے کا ٹارگٹ رکھا گیا ہے. استنبول سب سے زیادہ وزٹ کیا جانے والا شہر رہا جبکہ انطالیہ دوسرے نمبر پر رہا۔

قونیہ، کیپا ڈوکیا، بودرم، ترابزون، ازمیر، انقرہ، اعلانیہ، برصہ، ایسکی شہر، شانلی عرفہ، غازی انتیپ اور مغلا بھی سیاحوں کی توجہ کا خاص مرکز رہے.

Read Previous

خاتون اول امینہ ایردوان کی "دنیا کے لیے صفر فضلہ، ہمارا مشترکہ گھر کی” کی تقریب میں شرکت

Read Next

افغانستان میں خواتین کو کام کرنے کی اجازت مل گئی فلاحی تنظیموں کی سرگرمیاں جزوی طور پر بحال

Leave a Reply