turky-urdu-logo

ترک اسکول سعودی عرب میں جلد ہی کھل جائیں گے، ترک وزارت تعلیم

سعودی عرب میں ترکیہ کی وزارت تعلیم کے زیر انتظام چلنے والےسکولوں کے جلد ہی دوبارہ کھلنے کی امید ہے۔ کیونکہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی بحالی کی کوششوں میں اسے اہم پیش رفت سمجھا جا رہا ہے۔
گذشتہ روز جاری ہونے والےبیان میں ترک وزارت تعلیم نے کہا کہ اسکول دوبارہ کھلیں گے کیونکہ ترکیہ اور سعودی حکام کے درمیان سفارتی رابطہ نتیجہ خیز ثبت ہواہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ترکیہ کے وزیر تعلیم محمود اوزر اور ان کے سعودی ہم منصب حمد بن محمد آل الشیخ نے 28-30 جون کو پیرس میں منعقدہ دی ٹرانسفارمنگ ایجوکیشن پری سمٹ کے موقع پر اس مسئلے پر تبادلہ خیال کیاتھا۔جس کے نتیجے میں اب سکولوں میں داخلے اور دیگر طریقہ کار جلد شروع ہو جائے گا۔
سعودی حکومت نے 2020-21میں دونوں ملکوں کے تعلقات میں سرد مہری کی آمد کے بعد دارالحکومت ریاض اور دیگر صوبوں میں آٹھ ترک سکولوں کی سرگرمیاں بتدریج ختم کر دی تھیں۔اب توقع کی جا رہی ہے کہ سعودی عرب میں قائم تک سکول آئندہ سال کے آغاز پر ازسرنو تعلیمی سرگرمیاں شروع کر دیں گے۔

Read Previous

پاکستان: پی ٹی آئی پر ممنوعہ فنڈنگ ثابت، عمران خان نے احتجاج کی کال دے دی

Read Next

امریکی گلوکارہ کی ترکیہ میں لیونڈر کی کٹائی میں شرکت

Leave a Reply