turky-urdu-logo

پاکستان میں ترک جمہوریہ شمالی قبرص کے یوم جمہوریہ پر تقریب

ترک جمہوریہ شمالی قبرص کے یوم جمہوریہ کے موقع پر 24 نومبر 2022 کو پاکستان میں تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

تقریب میں ترکیہ کے پاکستان میں سفیر مہمت پاچاجی اور انکی اہلیہ محترمہ مریم پاچاجی موجود تھیں۔

تقریب میں ترک کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے معزز مہمانوں نے بھی شرکت کی۔

تقریب کے اختتام میں یوم جمہوریہ کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا اور ترک جمہوریہ شمالی قبرص کے قیام کی 39 ویں سالگرہ کی مبارک باد دی گئی۔

ترک جمہوریہ شمالی قبرص ، قبرص کے جزیرے کے شمال مشرق میں واقعہ ہے ۔

Read Previous

ارجنٹائن کو ہرانے والے سعودی فٹبالرز کے لیے رولز رائس فینٹم کا انعام

Read Next

او آئی سی اقتصادی تعاون اجلاس کا استنبول میں آغاز ہوگیا

Leave a Reply