معروف فلاحی تنظیم ترک ہلال احمرنے اپنی نئی ماڈیولر ہاؤسنگ یونٹ فیکٹریکا افتتاح کر دیا۔
جسے جلد ہی باقاعدہ طور پر کھول دیا جائے گا۔
ترکیہ کے مشرقی صوبے ملاتیا میں واقع یہ فیکٹری غیر سرکاری تنظیم کی ضروریات کو پورا کرتی ہے اور اب یہ دوسرے ممالک کی انسانی امداد کی ضروریات کو بھی پورا کرے گی۔
ہلال احمر کے صدر کریم کا کہنا تھا کہ یہ فیکٹری آفات سے متاثرہ لوگوں کے لیے دنیا کا سب سے بڑا رہائشی یونٹس کا پیداواری مرکز ہے۔
37,000 مربع میٹرپر پھیلی یہ فیکٹری بین الاقوامی خیراتی اداروں کے لیے ہاؤسنگ یونٹ بھی تیار کرتی ہے۔
یہ فیکٹری ایک ایسی جگہ پر بنائی گئی ہے جو پہلے ویگن فیکٹری تھی۔
کریم کنک نے کہا کہ یہ مقام خیراتی ادارے کے لیے باعث فخر ہے کیونکہ انکی تنظیم ماضی میں رہائش کی ضروریات کے لیے درآمدات پر انحصار کرتی تھی۔
اورساتھ ہی یہ ترکیہ کے "مقامی اور قومی” اقدام میں ہماراحصہ بھی ہے جس کا مقصد دفاع سے لے کر آٹوموٹیو تک ہر شعبے میں درآمدات پر انحصار کم کرنا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ فیکٹری میں سالانہ تقریباً 1 ملین مربع میٹر کے کل سائز میں ہلکے اسٹیل یونٹ تیار کرنے کی صلاحیت ہے۔
چنانچہ وہ سالانہ تقریباً 70,000 یونٹس تیار کر سکتے ہیں۔
ترک ہلال احمر کے سربراہ نے کہا کہ وہ فی الحال ضرورت کے مطابق یونٹس تیار کرنے کو ترجیح دیتے ہیں۔
انکی جانب سےپہلے سے تیار شدہ یونٹ جنگ زدہ شام کو بھی بھیجے گئے ہیں جہاں اب 2,000 بے گھر خاندان پہلے سے تیارشدہ ان گھروں میں آباد ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ اس فیکٹری کو اقوام متحدہ کی ایجنسیوں اور دیگر بین الاقوامی این جی اوز کے ذریعے مالی اعانت فراہم کی جاتی ہے تاکہ وہ ان ایجنسیوں اور تنظیموں کے لیے یونٹ تیار کر سکیں۔
ہلال احمر کے عملے کو ان تنظیموں کی طرف سے مطلوبہ یونٹس کی تنصیب کے لیے دنیا میں کہیں بھی بھیجا جا سکتا ہے۔