turky-urdu-logo

ترک ہلال احمر افغانستان میں زلزلہ متاثرین کو امدادی سامان پہنچانے میں مصروف

ترک ہلال احمر نے افغانستان کے صوبہ پکتیکا میں کل آنے والے 6.1 شدت کے زلزلے سے متاثرہ 500 خاندانوں کے لیے اشیائے خوردونوش  روانہ کی ہیں۔

ترک ہلال احمر کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اس ادارے کے وفد میں شامل ٹیمیں علاقے میں زلزلہ زدگان کی ضروریات کے لیے متحرک ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ترک ہلال احمر افغانستان کے وفد کی ٹیموں نے زلزلہ زدہ علاقے میں 500 خاندانوں کے لیے کھانے پینے کی اشیاء پر مشتمل پیکج  روانہ کیے ہیں  اور یہ ٹیمیں جو زلزلہ زدہ علاقے میں پہنچ کر امداد کی تقسیم کا کام شروع کریں گی ۔

بیان میں کہا گیا کہ ضروریات کا جائزہ لینے کے بعد زلزلہ متاثرین کے لیے خوراک اور غیر غذائی امدادی سامان کی ترسیل اور ہنگامی انسانی امداد کی سرگرمیاں جاری رہیں گی۔

اس علاقے میں زلزلے سے ہزاروں افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔

Read Previous

کویت میں پارلیمانی بحران شدت اخیار کر گیا،پارلیمنٹ تحلیل

Read Next

ترکیہ کے جنگی ڈرون بیرکتار آکسنی بی نے نیا ریکارڈ قائم کردیا

Leave a Reply