
ترکیہ کے طاقتور جنگی ڈرون بیرکتار آکسنی بی نے نئی بلندیوں پر جا کر قومی ہوا بازی کا ریکارڈ قائم کر دیا۔
بیرکتار آکنسی بی نے آزمائشی پرواز کے دوران 13 ہزار 7 سو 16 میٹر کی بلندی پر اڑان بھری۔
بیکار کا ٹوئٹر پر پوسٹ میں کہنا تھا کہ بیرکتار آکنسی نے اونچی اڑان بھر کر اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا۔
اس نے 21 جون کو ایک آزمائشی پرواز کے لیے اڑان بھری اور 20 گھنٹے اور 23 منٹ کے بعد کورلو ایئر پورٹ کمانڈ میں بیرکتار آکنسی فلائٹ، ٹریننگ اور ٹیسٹ سنٹر واپس لوٹا اور اپنا تیسری بار ریکارڈ توڑ دیا۔
بیرکتار آکنسی اے ماڈل، جو 450 ہارس پاور کے دو انجن کنفیگریشن کے ساتھ کام کرتا ہےاس نے 8 جولائی 2021 کو 38 ہزار 39 فٹ کی بلندی پر چڑھ کر ریکارڈ قائم کیاتھا۔