turky-urdu-logo

ترکیہ اور قطر کے وزرائے خارجہ کا ٹیلی فونک رابطہ، غزہ کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال

ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان اور ان کے قطری ہم منصب شیخ محمد بن عبدالرحمن الثانی نے فون پر غزہ کی حالیہ پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔

فیدان اور محمد بن عبدالرحمن الثانی، جو قطر کے وزیر اعظم بھی ہیں انہوں  نے سعودی عرب میں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) اور عرب لیگ کے غیر معمولی مشترکہ سربراہی اجلاس میں کیے گئے فیصلوں کی پیروی کے لیے کیا کیا جا سکتا ہے، اس پر تبادلہ خیال کیا۔

عرب اور مسلم رہنماؤں نے اسرائیلی حملے بند کرنے اور غزہ کا محاصرہ ختم کرنے سمیت دیگر مطالبات پر زور دیا تھا۔

فلسطینی حکام کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق، 7 اکتوبر کو حماس کے حملے کے بعد سے غزہ کی پٹی پر اسرائیل کے فضائی اور زمینی حملوں میں کم از کم 11,180 فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں، جن میں 7,700 بچے اور خواتین شامل ہیں۔

اسرائیل کے مسلسل حملے میں ہسپتالوں سمیت ہزاروں عمارتیں بھی تباہ ہو چکی ہیں۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، اس دوران اسرائیلی ہلاکتوں کی تعداد 1,200 ہے۔

Read Previous

ترکیہ:غزہ کے لیے امدادی بحری جہاز مصر پہنچ گیا

Read Next

غزہ:الشفا ہسپتال میں 7 نومولود بچوں سمیت 34 مریض جاں بحق

Leave a Reply