turky-urdu-logo

فیفا ورلڈ کپ 2022: صدر ایردوان کی افتتاحی تقریب میں شرکت

ترک صدر ایردوان قطر میں 2022 فیفا ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے دارالحکومت دوحہ پہنچے۔

صدر ایردوان نے قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی کی جانب سے دیے گئے استقبالیہ میں بھی شرکت کی۔ استقبالیہ کے دوران صدر ایردوان نے فلسطینی صدر محمود عباس، مصری صدر عبدالفتاح السیسی اور اردن کے شاہ عبداللہ سے مختصر بات چیت کی۔

صدر ایردوان نے دیگر عالمی رہنماوں سے بھی گفتگو کی جن میں کویت کے ولی عہد شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح اور متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیر اعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم اور دبئی کے حکمران شامل ہیں۔

صدر نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرس اور فیفا کے صدر گیانی انفینٹینو سے بھی بات چیت کی۔

صدر ایردوان جو اپنی جوانی میں ایک وقت کے نیم پیشہ ور فٹ بال کھلاڑی رہ چکے ہیں۔

انہوں نے قطر اور ایکواڈور کے درمیان ہونے والا افتتاحی میچ میں  مخصوص حاضرین کے طور پر شرکت کی۔

دو طرفہ سیکورٹی تعاون کے معاہدے کے تحت، انقرہ نے اپنے قطری ہم منصبوں کے ساتھ ورلڈ کپ کے لیے سیکیورٹی فراہم کرنے کے لیے 3 ہزار  سے زائد پولیس افسران اور سیکیورٹی اہلکار تعینات کیے تھے۔

چیمپئن شپ کا افتتاحی کھیل، گروپ اے میں قطر بمقابلہ ایکواڈور، قطری شہر الخور کے البیت اسٹیڈیم میں  کھیلا گیا جس میں ایکواڈور نے قطر کو 2-0 سے شکست دی۔

بین الاقوامی فٹ بال ٹورنامنٹ 18 دسمبر تک جاری رہے گا۔

Read Previous

فیفا ورلڈ کپ 2022 : قطر میں رنگا رنگ تقریب کا آغاز

Read Next

فیفا ولڈ کپ 2022: افتتاحی میچ ایکواڈور نے اپنے نام کر لیا

Leave a Reply