turky-urdu-logo

ترکیہ تمام دہشت گرد تنظیموں اور ان کے حامیوں کے خلاف اپنی جنگ جاری رکھے گا،صدر ایردوان

صدر ایردوان نے استنبول میں دہشت گردی کی کوشش کے تناظر میں دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے قوم کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔

صدر ایردوان  نے قہر مان مرعش میں گزشتہ فروری میں آنے والے دو تباہ کن زلزلوں کی پہلی برسی کے موقع پر ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترکیہ تمام دہشت گرد تنظیموں اور ان کے حامیوں کے خلاف بغیر کسی تفریق کے اپنی فیصلہ کن لڑائی جاری رکھے گا۔

صدر ایردوان نے یہ بھی کہا کہ حملے میں زخمی ہونے والوں میں سے ایک کی موت ہو گئی ہے، تاہم انہوں نے مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔

ترک حکام کے مطابق، منگل کو استنبول میں ایک عدالت کے باہر ایک چوکی پر حملہ کرنے کی کوشش کرنے والے دہشت گرد گروپ DHKP-C کے دو مسلح ارکان کو ہلاک کر دیا گیا۔

وزیر داخلہ علی یرلی کایا نے حملے کے بعدایکس پر لکھا کہ آج، کورٹ ہاؤس کے گیٹ سی کے سامنے سیکورٹی چوکی پر دہشت گردانہ حملے کی کوشش کی گئی ہے، جس میں تین پولیس افسران سمیت چھ افراد زخمی ہوئے تھے۔

Alkhidmat

Read Previous

6 فروری 2023 زلزلہ، پاکستان ترکیہ کا غمخوار

Read Next

ترک وزیر دفاع کی عراق میں حکام سے ملاقات ،علاقائی دفاع اور سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال

Leave a Reply