ترک صدر ایردوان اور برطانوی صدر بورس جانسن میں ٹیلی فونک رابطہ

ترک صدر رجب طیب ایردوان  اور برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن میں ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔

دونوں رہنماؤں نے یوکرین اور شام سمیت اہم علاقائی موضوعات پر تبادلہ خیال کیا ۔

ترک صدارتی  مواصلاتی دفتر سے جاری  رپورٹ کے مطابق   صدر ایردوان اور  بورس جانسن  نے   گفتگو کے دوران  عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی موسمیاتی تبدیلی اور مہاجر بحران  پر بھی غور کیا۔

دونوں ممالک کےدرمیان تجارت اور  دفاعی شعبے میں تعلقات کی مضبوطی کے حوالے سے  بھی  عزم کا اظہار کیا گیا۔

Read Previous

بھارت میں ٹرین حادثہ، 9 افراد ہلاک متعدد زخمی

Read Next

ترکی کی منی سیٹلائٹ گریزو (263-A) کوخلا میں بھیج دیا گیا

Leave a Reply