turky-urdu-logo

ترک صدر ایردوان آج بلقانی ممالک کے دورے پر روانہ ہوں گے

صدر رجب طب ایردوان آج سے بلقانی ممالک کے دورے پر روانہ ہو رہے ہیں۔

یہ دورے 6 تا 8 ستمبر کے درمیان ہونگے جن کا مقصد دو طرفہ تعلقات،علاقائی امن و استحکام سمیت تجارتی حجم کو فروغ دینا ہے۔

صدراتی دفتر سے جاری کردہ بیان کے مطابق مذاکرات کے دوران دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے گا، مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید آگے بڑھانے کے اقدامات، مشترکہ انفراسٹرکچر اور سرمایہ کاری کے منصوبوں پر بات چیت کی جائے گی، اور بلقان میں ہونے والی پیش رفت سمیت بین الاقوامی معاملات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

صدر ایردوان اس سلسلے میں پہلے بوسنیا جائیں گے جہاں وہ سرکاری صدارتی کونسل کے تین ارکان سے ملاقات کریں گے۔

بعد ازاں وہ  سربیا اور کرویشیا بھی جاَئیں گے۔

ان ممالک کے ساتھ مذاکرات میں اقتصادی تعلقات کو فوقیت دی جائے گی ۔

بتایا گیا ہے کہ صدر ایردوان  کے ہمراہ تاجروں کا ایک وفد بھی جا رہا ہے جو کہ دو طرفہ سرمایہ کاری میں فروغ کےامکانات کا جائزہ لے گا۔

Read Previous

لز ٹرس برطانیہ کی نئی وزیراعظم منتخب ہو گئیں

Read Next

ترکیہ:ٹیکنوفیسٹ میں 9 لاکھ ٹیکنالوجی شائقین کی شرکت

Leave a Reply