فلسطین کے شہر غزہ میں عمارت میں آگ لگنے سے 7 بچوں سمیت 21 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔
ترک صدر ایردوان نے غزہ میں ہونے والے سانحے پر افسوس کا اظہار کیا اور فلسطینی عوام سے تعزیت کی۔
صدر ایردوان کا ٹوئٹر پر کہنا تھا کہ غزہ میں آتشزدگی کی تباہ کاریوں میں بچوں سمیت 21 فلسطینی بھائیوں کی ہلاکت پر ہمیں بہت دکھ ہوا ہے۔
انکا کہنا تھا کہ ہم زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔
آگ جمعرات کو جبالیہ پناہ گزین کیمپ کی ایک عمارت میں لگی جہاں رہائشی ایک پارٹی میں شرکت کر رہے تھے۔

اطلاعات کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جبکہ کئی دیگر افراد زخمی ہوئے ہیں۔
فلسطینی صدارتی ترجمان نبیل ابو رودینہ کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر محمود عباس نے جمعہ کو قومی سوگ کا اعلان کیا ہے۔
جبالیہ اس علاقے کے آٹھ پناہ گزین کیمپوں میں سے ایک ہے، جو 23 لاکھ افراد کا گھر ہے اور دنیا کے سب سے زیادہ گنجان آباد مقامات میں سے ایک ہے۔
