turky-urdu-logo

صدر ایردوان کی انقرہ میں سعودی وزیر دفاع سے ملاقات

صدر ایردوان نے  انقرہ کے صدارتی کمپلیکس میں سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان آل سعود کا استقبال کیا۔

ملاقات میں ترک وزیر دفاع یاشر گلر بھی بند کمرے کے اجلاس میں موجود تھے۔

واضح رہے کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات حالیہ برسوں میں بہتر ہوئے ہیں۔

صدر ایردوان  نے جون 2023 میں دوبارہ صدر منتخب ہونے کے بعد جولائی میں سعودی عرب کا دورہ کیا تھا۔

انہوں نے اسی سال نومبر میں اسلامی تعاون تنظیم کے مشترکہ سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے سعودی عرب کا دورہ بھی کیا تھا ۔

Read Previous

ترکیہ کا زرعی شعبہ یورپ میں سرفہرست آمدنی 68.5 بلین ڈالر تک پہنچ گئی

Read Next

ٹکا کی جانب سے ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ کے شعبہ آرکیٹیکچر میں بلڈنگ انفارمیشن ماڈلنگ لیب کا افتتاح

Leave a Reply