(رانا محمد فیصل، استنبول )
آج ترکی میں 19 مئی کا دن منایا جا رہا ہے۔
ملک بھر میں 19 مئی کی مناسبت سے عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
آج کے دن ترکی کے بانی کمال اتا ترک کی یاد میں اور ساتھ ہی ساتھ یوم کھیل کے طور پر بھی منایا جایا ہے۔
صدر رجب طیب اردوان نے کہا ، "میں 19 مئی کو اتاترک کی یاد ، اپنے نوجوانوں کو کھیلوں اور جوانوں کے قومی دن کی مبارکباد پیش کرتا ہوں ، آج کے دن اپنی جنگ آزادی کے سب سے پہلے اور اہم ہیرو غازی مصطفی کمال اتاترک کی گراں مایہ خدمات کو یاد کرتا ہوں۔
صدر رجب طیب ایردوآن نے کہا "19 مئی ، ایک آزاد اور خوشحال مستقبل کی طرف ہماری جدوجہد کا آغاز تھا جب ہماری قوم نے پوری دنیا کو یہ پیغام دیا کہ ترک نہ تو اپنی آزادی کو چھیننے دیں گے نہ ہی غلامی کی زندگی جئیں گے۔
اس موقع پر ترکی کی خاتون اول ایمن ایردوان اپنے ٹویٹر پر لکھا ، "میں پوری قوم کے 19 مئی کو اتاترک ، یوتھ اینڈ اسپورٹس ڈے کی مبارکباد پیش کرتی ہوں ، اور مجھے یقین ہے کہ ہمارے نوجوان اسی قومی جدوجہد کے ساتھ ہمارے ملک کو روشن مستقبل کی طرف لے کر جائیں گے۔
”
اس کے علاوہ دارالحکومت انقرہ میں اتاترک کے مقبرے پر نوجوانوں اور کھیلوں کے وزیر صحت کاساپوگلو نے وفد کے ہمراہ آزادی کے ہیرو کمال اتاترک کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی ، ایک منٹ خاموشی اختیار کی گئی اور قومی ترانہ بھی پڑھا گیا۔

19 مئی اتاترک یوم نوجوانوں اور کھیلوں کی یاد گار منا رہے ہیں غازی مصطفی کمال پاشا کی جھد مسلسل کے نتیجے میں 19 آزاد ریاست وجود میں آئی سامراجی قوتوں کو منہ کی کھانی پڑی۔ ہم نے یہ راستہ 101 سال پہلے شروع کیا تھا اور ہم اس راستے پر ایک ساتھ چل رہے ہیں۔
وزیر صحت فرحتین کوکانے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ ہم 19 مئی کو یوم حریت کے طور پر مناتے ہیں۔
19 مئی 1919ء ترکی کی تاریخ کا اہم سنگ میل ہے ، جس دن اتاترک کمال پاشا نے بحیرہ اسود کے شہر سامسن پہنچے اوروہاں سے انگریزوں کے خلاف فیصلہ کن جنگ آزادی کی تحریک شروع کی جس کے چار سال بعد قوم کو جدید ترکی کی شکل میں آزاد اور خودمختار ریاست کا وجود ملا۔
اس سال ، وبائی امراض کی وجہ سے ، ترکی 19 مئی کو ماضی طرح شایان شان طریقے سے منانے کی بجائے شہریوں سے اپنے گھروں کی بالکونیوں اور کھڑکیوں سے قومی ترانے لگانے اور پرچم آویزاں کرنے کاکہا گیا ہے۔
