ozIstanbul

ترک صدر ایردوان نے امیر قطر سے استنبول میں ملاقات کی

صدر  رجب طیب ایردوان  نے امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الا ثانی  سے ملاقات کی۔

یہ ملاقات استنبول کے قصر وحدالدین  میں بند کمرے میں سر انجام پائی۔

صدر ایردوان نے قطری امیر کا خیرمقدم کرتے ہوئے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ استنبول میں ہم نے دو طرفہ تعاون بڑھانے اور تازہ ترین علاقائی اور عالمی پیش رفت کے حوالے سے تبادلہ کیا۔

 ترکی کے استنبول میں متعین سفیر مصطفی گیوک سو  نے  دورے کے  حوالے سے اپنے بیان میں کہا کہ  الا ثانی کا دورہ ترکی  دونوں ممالک کے مابین  رابطے  اور باہمی تعاون کو تقویت دینے  کے  لیے حد درجے   اہم ہے۔

امیر قطر  الا ثانی  نے کل ایرانی دارالحکومت تہران میں ایرانی رہنما علی  خامنہ ای  اور ایرانی  صدر ابراہیم  رئیسی سے ملاقات کی تھی۔

پچھلا پڑھیں

پیرس میں ترک قونصلیٹ جنرل پر حملہ

اگلا پڑھیں

سوئیڈن اور فِن لینڈ کی نیٹو میں شمولیت پر خوش نہیں ہیں، صدر ایردوان

تبصرہ شامل کریں