turky-urdu-logo

ترک صدر ایردوان ایس سی او سربراہ اجلاس میں شرکت کے لیے ازبکستان روانہ

ترک صدر ایردوان شنکھائی تعاون تنظیم کے 22ویں اجلاس میں شرکت کے لیے  ازبکستان روانہ ہو گئے

دو روزہ دورے پر  صدر  ایردوان  عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے اور  سربراہ اجلاس میں مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کریں گے

2012 میں اس تنظیم کا رکن بننےکےبعد پہلی بار ترکیہ اجلاس میں صدارتی سطح پر شرکت  کر رہا ہے

ترک صدر ایس سی او  کے 22 اجلاس سے خطاب بھی کریں گے  علاوہ ازیں اپنے روسی  پم منصب  ولادیمیر پوٹن اورچینی صدر شی جن پنگ سے دوطرفی ملاقاتیں بھی کریں گے

روسی صدر سے ملاقات  کے دوران  عالمی منڈیوں میں گندم کی ترسیل کے لیے  طے پانے والے تاریخی  استنبول  معاہدہ کے حوالےسے تبادلہ خیال کیا جائے گا

صدر  کا  کہا ہے کہ ترکیہ چاہتا ہے کہ روس سے اناج کی ترسیل بھی بحال  ہو، جیسا کہ معاہدے کے تحت یوکرین  سے دنیا بھر میں برآمد ہو رہا ہے

سمرقند دورے کے دوران، صدر ایردوان  تاریخی حضرت خضر مسجد اور مقبرہ کا دورہ کریں گے، سربراہی اجلاس میں شرکت کرنے والے ممالک کے رہنماؤں کے ساتھ شجر کاری کی تقریب میں شرکت کریں گے اور شہر کے نئے تعمیر شدہ علاقوں کا دورہ کریں گے۔

2001 میں قائم ہونے والی آٹھ رکنی تنظیم کا مقصد رکن ممالک کے درمیان دوستانہ، اچھے ہمسایہ تعلقات اور باہمی اعتماد کو مضبوط بنانا ہے۔

Read Previous

پاکستان کو ایف 16 کے پرزے فروخت کرنے پر بھارت کا امریکہ سے احتجاج

Read Next

آرمینیا کی جانب سے آذربائیجان سرحد پر جارحیت ناقابل قبول ہے، صدر ایردوان

Leave a Reply