ہسپانوی وزیر اعظم پیڈرو سانچیز نے جمعرات کو صدر ایردوان کا باضابطہ خیرمقدم کیا، جو آٹھویں ترک-اسپین بین الحکومتی سربراہی اجلاس کے لیے میڈرڈ میں ہیں۔
صدر ایردوان کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔
صدر ایردوان اور صدر سانچیز نے مصافحہ کیا، پریس کے لیے پوز دیا اور اپنے وفود کا ایک دوسرے سے تعارف کرایا۔
تقریب کے بعد،صدر ایردوان اور صدر سانچیز دو طرفہ ملاقات کے لیے روانہ ہوئے۔
ترکیہ کی جانب سے تقریب میں خاندانی اور سماجی خدمات کے وزیر ، توانائی اور قدرتی وسائل کے وزیر ، وزیر خزانہ ا، وزیر صنعت و ٹیکنالوجی ، وزیر زراعت و جنگلات اور دیگر نے شرکت کی۔
