
ترکیہ اور پاکستان کی بحری افواج نے آپریشنل تیاریوں کو بڑھانے کے لئے مشرقی بحیرہ روم میں Turgutreis-9 مشق کا انعقاد کیا۔
ترکیہ کی وزارت قومی دفاع کے مطابق TCG Heybeliada کارویٹ کے ساتھ تربیتی مشق کی گئی۔
مشق میں TCG Doganay آبدوز بھی شامل تھی۔
پاکستان نیوی کے PNS بابر کارویٹ کی شرکت کے ساتھ تربیتی مشق کی گئی۔
پاک بحریہ کے بیان کے مطابق گولک بحری اڈے پر ہونے والی مشق کا مقصد پی این ایس بابر کے عملے کو مختلف بحری آپریشنز کرنے کی تربیت دینا تھا۔
پی این ایس بابر استنبول نیول شپ یارڈ اور کراچی شپ یارڈ اینڈ انجینئرنگ ورکس میں بیک وقت تعمیر کیے جانے والے چار ملجیم جہازوں میں سے پہلا جہاز ہے۔