
صدر ایردوان نے لیبیا کی صدارتی کونسل کے سربراہ سے شمالی افریقی ملک میں مہلک سیلاب پر تعزیت کا اظہار کیا۔
ایک فون کال میں، صدر ایردوان نے محمد المنفی کو بتایا کہ ترکیہ ہمیشہ "آفت کے خلاف لڑائی” میں "دوستانہ اور برادرانہ” لیبیا کے لوگوں کے ساتھ کھڑا ہے اور انقرہ کی مدد جاری رہے گی۔
قبل ازیں، صدر ایردوان نے کہا کہ ترکیہ نے اب تک لیبیا کو تین کارگو طیارے امداد کے ساتھ بھیجے ہیں۔
انکا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد لیبیا کے زخموں کو جلد سے جلد مندمل کرنا ہے۔
مقامی حکام کے مطابق لیبیا کے مشرقی شہر درنا میں تباہ کن سیلاب سے مرنے والوں کی تعداد 5,200 ہو گئی ہے۔
مشرقی لیبیا میں قائم وزارت داخلہ کے ترجمان نے توقع ظاہر کی ہے کہ شہر میں بنیادی ڈھانچے کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچانے کے درمیان درنا میں ہلاکتوں کی تعداد 10,000 سے زیادہ ہو جائے گی۔
درنامیں مقامی حکام نے بتایا کہ شہر میں دو ڈیم ٹوٹ گئے ہیں۔
پیر کو لیبیا کی صدارتی کونسل نے دوست ممالک اور بین الاقوامی امدادی گروپوں سے اپیل کی کہ وہ مشرقی علاقے میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امداد فراہم کریں۔