
صدر ایردوان نے تمام باشعور ممالک پر زور دیا کہ وہ فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ایجنسی یا UNRWA کی حفاظت کرنے کی طرف توجہ مبذول کروائی جس نے اردن، شام، لبنان اور فلسطین میں 60 لاکھ پناہ گزینوں کے لیے لائف لائن فراہم کی ہے۔
دبئی، متحدہ عرب امارات میں عالمی حکومتوں کے سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر ایردوان کا کہنا تھا کہ میں فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ایجنسی پر کردار کشی کے بڑھتے ہوئے واقعات پر افسوس کا اظہار کرنا چاہتا ہوں جن پر الزام لگایا گیا ہے کہ وہ 7 اکتوبر کو غزہ پر حماس کے حملے میں ملوث تھے۔
ایجنسی نے پہلے ہی الزامات کی تحقیقات کا حکم دیا ہے، لیکن متعدد ممالک نے انسانی بحران کا خطرہ لاحق کرتے ہوئے اس کی فنڈنگ روک دی ہے۔
غزہ تنازعہ کی گہری وجوہات کو دیکھتے ہوئے صدر ایردوان کا کہنا تھا کہ ہر قدم ادھورا رہے گا جب تک کہ 1967 کی سرحدوں کے اندر ایک آزاد، خودمختار اور جغرافیائی طور پر مربوط فلسطینی ریاست قائم نہ ہو، جس کا دارالحکومت مشرقی یروشلم ہو۔
صدر ایردوان نے کہا کہ اگر اسرائیل دیرپا امن چاہتا ہے تو اسے اپنے توسیع پسندانہ عزائم کو روکنا ہوگا اور ایک آزاد فلسطینی ریاست کے وجود کو قبول کرنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل خود کو بین الاقوامی قانون سے باہر دیکھتا ہے اور کئی دہائیوں سے قبضہ، غاصبانہ قبضہ، تباہی اور قتل عام کی اپنی پالیسیوں کو برقرار رکھے ہوئے ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم اپنے فلسطینی بھائیوں کو کبھی لاوارث، بے یارومددگار یا تنہا نہیں چھوڑیں گے۔
صدر ایردوان سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے دو روزہ دورے کے ایک حصے کے طور پر منگل کی صبح متحدہ عرب امارات پہنچے۔
وہ اس سال کے تھیم "مستقبل کی حکومتوں کی تشکیل” کے ساتھ تین روزہ سربراہی اجلاس سے خطاب کریں گے، جو ریاستی اور سرکاری حکام اور بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندوں، نجی شعبے، اکیڈمی، سول سوسائٹی، تھنک ٹینکس، میڈیا اور کاروباری افراد کو اکٹھا کر رہا ہے۔