fbpx
ozIstanbul

ترک صدر ایردوان کا آذربائیجان کا تاریخی دورہ

صدر رجب طیب ایردوان اپنی اہلیہ آمینہ ایردوان کے ہمراہ دو روزہ دورے پر آذربائیجان پہنچے۔

صدر رجب طیب ایردوان باکو سے آرمینیا کے قبضے سے آزاد کروائے جانے والے تاریخی شہر شوشا کے دورے پر جاتے ہوئے فضولی شہر کے مقام پر آذربائیجان کے صدر الہام علیوف سے ملے۔ دونوں رہنما ایک ساتھ شوشا گئے، صدر علیوف نے راستے میں صدر ایردوان کو خطے کے بارے میں آگاہی دی۔

صدر  ایردوان  آرمینیا کے قبضے سے آزاد کروائے جانے والے تاریخی شہر شوشا کے دورے کے موقع پر صدر آذربائیجان الہام علیوف کے ہمراہ گارڈ آف آنر کا معائنہ کر رہے ہیں۔

 

صدر رجب طیب ایردوان خاتون اول امینہ ایردوان کے ہمراہ آرمینیا کے قبضے سے آزاد کروائے جانے والے تاریخی شہر شوشا پہنچے تو آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے خاتون اول کے ہمراہ استقبال کیا۔

صدر رجب طیب ایردوان اور صدر آذربائیجان الہام علیوف کے درمیان تاریخی شہر شوشا میں ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آذربائیجان نے آرمینیا کے ساتھ حالیہ جنگ میں شوشا کو آزاد کروایا تھا۔ صدر ایردوان نے اس جنگ میں آذربائیجان کی بھرپور مدد کی تھی۔

صدر رجب طیب ایردوان اور صدر الہام علیوف نے مشترکہ پریس کانفرنس کی اور شوشا ڈیکلریشن پر دستخط کیے۔ علاوہ ازین ترکی اور آذربائیجان کے درمیان کئی معاہدے طے پائے۔ باہمی تجارت کے فروغ اور دونوں ملکوں کو ملانے والی ریلوے ٹرین لائن کی جلد تکمیل کا فیصلہ کیا گیا۔

 

صدر رجب طیب ایردوان نے باکو میں آذربائیجان کی فوج کے کمانڈوز "آذربائیجان ٹاسک گروپ” سے ملاقات کی اور مقبوضہ علاقوں کی فتح میں آذری فوج کی بہادری اور شجاعت کی تعریف کی۔

 

صدر رجب طیب ایردوان نے آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کے ہمراہ شوشا کے تاریخی مقامات کا دورہ کیا۔ حالیہ جنگ کے دوران شوشا کو آرمینیا کے قبضے سے آزاد کروایا گیا تھا۔

ترک صدر نے آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کے ہمراہ شوشا کے تاریخی مقامات کا دورہ کیا۔

آذربائیجان کے ثقافتی دارالحکومت شوشا میں صدر ایردوان کا شاندار استقبال کیا گیا لوک فنکاروں نے مقامی اور روایتی رقص پیش کیا ترک خاتون اول امینہ ایردوان، آذری صدر الہام علی یوف اور ان کی اہلیہ مہربان علی یوف بھی موجود تھے۔

آذربائیجان کے صدر الہام علی یوف کی طرف سے ترک صدر ایردوان کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا۔  خاتون اول امینہ ایردوان اور آذربائیجان کے صدر الہام علی یوف کی اہلیہ مہربان علی یوف بھی موجود ہیں۔

صدر رجب طیب ایردوان نے صدر الہام علیوف کے ہمراہ شوشا میں مقامی دوزو تہوار میں شرکت بھی کی۔

صدر رجب طیب ایردوان خاتون اول امینہ ایردوان اور آذربائیجان کے صدر الہام علی یوف اپنی اہلیہ مہربان علی یوف کے ساتھ باکو اسٹیڈیم میں ترکی اور ویلز کے درمیان ہونے والے فٹ بال دیکھ دیکھنے پہنچے۔ اسٹیڈیم میں تماشائیوں نے صدر ایردوان کا کھڑے ہو کر استقبال کیا۔

صدر رجب طیب ایردوان نے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں آذربائیجان کے بانی صدر حیدر علیوف کی آخری آرام گاہ پر حاضری دی، پھول رکھے اور فاتحہ پڑھی۔

صدر رجب طیب ایردوان نے باکو میں ترک اور آذری یادگار شہدا پر حاضری دی اور پھول رکھے۔

ترک صدر نے آذربائیجان کے پارلیمینٹ سے خطاب کیا۔

صدر ایردوان آذربائیجان کی قومی اسمبلی سے خطاب کے لیے پہنچے تو ارکان نے کھڑے ہو کر ان کا استقبال کیا۔

صدر کا کہنا تھا کہ قوقاز میں امن اور استحکام صرف آذربائیجان کے نہیں بلکہ خطے کے تمام ممالک کے مفاد میں ہے۔

پچھلا پڑھیں

افغانستان میں کشیدگی بڑھنے کا خدشہ ہے،نمائندہ یورپی یونین

اگلا پڑھیں

گوگل نے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے 6 نئے فیچرز متعارف کروادیے

تبصرہ شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے