
صدر ایردوان نے اتوار کو ہندوستان میں یورپی کونسل کے صدر چارلس مشیل سے ملاقات کی۔
صدر ایردوان اور مشیل کے درمیان بند کمرے کی ملاقات دارالحکومت نئی دہلی میں G-20 سربراہی اجلاس کے موقع پر ہوئی۔
ملاقات کے دوران، ترکیہ-یورپی یونین تعلقات، ترکیہ کے یورپی یونین میں مکمل الحاق کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات، علاقائی اور عالمی مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترکیہ کے وزیر خارجہ حاکان فیدان، وزیر خزانہ، انٹیلی جنس چیف ابراہیم قالن اور کمیونیکیشن ڈائریکٹر فرحتین التون بھی اجلاس میں موجود تھے۔
Tags: ترکیہ یورپی کونسل