صدر ایردوان عراقی حکام سے ملاقاتوں کے لیے عراق کے دارالحکومت بغداد روانہ ہو گئے ہیں۔
صدر ایردوان کے ساتھ ملک کے وزیر خارجہ حاقان فیدان، وزیر داخلہ علی یرلیکایا، قومی دفاع کے وزیر یاسر گولر، کمیونیکیشنز کے ڈائریکٹر فرحتین التون، ان کے چیف ایڈوائزر عاکف کاگتے کیلک اور دیگر وزراء بھی موجود ہیں۔
توقع ہے کہ صدر ایردوان اپنے عراقی ہم منصب عبداللطیف راشد اور عراقی وزیر اعظم محمد شیعہ السوڈانی کے ساتھ ملاقاتوں کے دوران دو طرفہ اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔
صدر ایردوان بغداد مذاکرات کے بعد شمالی عراق میں اربیل کا بھی دورہ کریں گے۔
