turky-urdu-logo

ترک صدر ایردوان نے انقرہ میں جدید سہولیات سے لیس سٹی ہسپتال کا افتتاح کر دیا

صدر رجب طیب ایردوان کا کہنا ہے کہ آج دنیا کے کئی ممالک  ترکیہ میں متعارف کردہ سٹی ہسپتال منصوبے کو اپنا رہے ہیں

صدر  ایردوان نے ان خیالات کا اظہار دارالحکومت انقرہ میں ایتلک سٹی ہسپتال کی افتتاحی تقریب کے موقع پر کیا۔

انہوں نے کہا کہ آج، ہم اپنے سرکاری اور نجی ہسپتالوں کے ساتھ عالم  صحت کے ابھرتے  ہوئے ستارے بن چکے ہیں  اور اس طرح  دنیا بھر میں صحت کے شعبے میں ترکیہ کا نام روشن ہوچکا ہے۔ ہمارے ڈاکٹر جن کی مہارت اور محنت   کے ہر سو چرچے ہیں  اپنے معیار  کو بہتر سے بہتر بنانے  کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

ایتلک سٹی ہسپتال میں ایک ہزار وارڈز، 125 آپریٹنگ رومز ، 4000 سے زائد بیڈز ہیں  صدر ایردوان نے انقرہ کے سٹی اسپتال کا افتتاح کیا اور اعلان کیا کہ اس طرح کے مزید 20 اسپتال دیگر شہروں میں بھی تعمیر کئے جائیں گے

اسپتال میں علاج معالجے کی بہترین خدمات کے لئے جدید مشینری اور تربیت یافتہ ڈاکٹرز کا م کر رہے ہیں

Read Previous

ترکیہ کا شمار نیٹو میں سب سےپہلے پانچ ممالک میں ہوتا ہے، صدر ایردوان

Read Next

تیس سال پہلے

Leave a Reply