turky-urdu-logo

اسلامو فوبیا اور زینو فوبیا کے بجائے، ہمیں باہمی احترام پر عمل کرنے کی ضرورت ہے،صدر ایردوان

صدر ایردوان نے ہفتے کے روز میکسیکو، انڈونیشیا، جنوبی کوریا، ترکیہ اور آسٹریلیا کے درمیان شراکت داری MIKTA کے رہنماؤں سے اسلامو فوبیا کے بڑھتے ہوئے خطرے کے خلاف متحد ہونے کی اپیل کی۔

انکا کہنا تھا کہ بین الاقوامی دہشت گردی کے ساتھ ساتھ اسلام کے خلاف دشمنی میں اضافہ اور پھیلاؤ تشویشناک ہے۔

ان منفی پیش رفتوں نے ہمیں ایک بار پھر یاد دلایا ہے کہ ہمیں مزید یکجہتی، ایک دوسرے کے بارے میں مزید تفہیم اور رواداری کی ضرورت ہے۔

صدر ایردوان نے کہا کہ جیسے جیسے عالمی نظام میں ناانصافی بڑھ رہی ہے، ان مسائل کا حل پیدا کرنے کے لیے بین الاقوامی اداروں کی صلاحیت، بدقسمتی سے، کم ہوتی جا رہی ہے۔

انکا کہنا تھا کہ یہ صورت حال ایک زیادہ منصفانہ دنیا کی تعمیر کے لیے پرامن طریقوں سے تنازعات کو حل کرنے کی ذمہ داری کو مزید بڑھاتی ہے۔

نفرت پر مبنی جرائم، امتیازی سلوک، اسلامو فوبیا اور زینو فوبیا کے بجائے، ہمیں باہمی احترام اور بقائے باہمی کے کلچر کو غالب کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ ناقابل قبول ہے کہ 2 ارب انسانوں کی مقدس ترین اقدار پر تقریباً ہر روز آزادی اظہار کی آڑ میں حملے کی اجازت دی جاتی ہے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ انسانیت کا احترام کرنے والے ہر شخص کو چاہے اس کا کوئی بھی مذہب ہو کہ ان اقدام کے خلاف آواز اٹھائے۔

 

Read Previous

بہت جلد اپنی قوم کو ایک ایسا آئین فراہم کریں گے جسکے ترک قوم قابل ہے،صدر ایردوان

Read Next

ڈیفنس اینڈ سیکیورٹی ایکوپمنٹ انٹرنیشنل (DSEI) کا لندن کے ایکسل سینٹر میں آغاز ہو گیا

Leave a Reply