turky-urdu-logo

ترک صد رایردوان کے عالمی رہنماوں سے ٹیلی فونک رابطے

ترک صدر رجب طیب ایردوان نے  جارجیا ، سینیگال ، جبوتی اور نائجیریا کے اپنے  ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ۔

صدر  نے جارجیا کے  صدر  سالوم زورابیشویلی  سے   گفتگو   میں  دونوں ممالک   کے درمیان تجارت  کے  فروغ  پر روز دیتے ہوئے  کہا کہ ترکی اور جارجیا توانائی اور ذرائع ابلاغ کے شعبوں میں  مشترکہ پروجیکٹس پر کام  کر سکتے ہیں ۔

ترک صدر نے    سینیگال کے صدر میکی سال، جیبوٹی کے صدر اسماعیل عمر گولیہ اور نائجیریا کے صدر محمد بخاری  سے بھی ٹیلی فونک  رابطے کیے۔

مواصلاتی دفتر سے جاری کردہ بیان کے مطابق صدر  ایردوان نے ترکی  کے سیاحتی خطے انطالیہ میں  لگنے والی آگ  کے دوران امداد اور   اظہار یکجہتی  کے لیے چاروں ر ہنماوں کا شکریہ ادا کیا ۔

Read Previous

ترکی کے بعد الجزائر کے 14 صوبوں کے جنگلات میں ایک ساتھ آ گ لگ گئی

Read Next

ترک وزیر خارجہ حلوسی آقار کی پاکستانی چیف آف آرمی سٹاف سے ملاقات

Leave a Reply