ozIstanbul

ترکی کے بعد الجزائر کے 14 صوبوں کے جنگلات میں ایک ساتھ آ گ لگ گئی

ترکی کے بعد الجزائرکے شمال مشرقی متعدد صوبوںمیں جنگلات میں لگی آگ بجھانے کے دوران 25 فوجی اور 7 شہری ہلاک ہو گئے۔

چینی ذرائع ابلاغ نے الجزائر کی وزارت دفاع کے حوالہ سے بتایا کہ الجزائر کے 14 صوبوں میں گذشتہ رات ایک ساتھ جنگلات میں آگ بھڑک اٹھی ، جس کو بجھانے کے دوران25 فوجی اور 7شہری ہلاک اور متعدد دیگر افراد زخمی ہوگئے ۔

الجزائر کے وزیر داخلہ کامل بیلجود نے آتشزدگی کی وجوہات کا تعین کرنے اوراس میں ممکنہ طور پر ملوث مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچانے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے متاثرہ خانداوں کو معاوضہ دینے کا یقین دلایا ۔ان ہوں نے کہا کہ آتشزدگی سے نقصانات کا اندازہ لگانے کے لئے ماہرین کی 140 رکنی ٹیم جلد صوبہ تزی اوزو روانہ کی جائے گی۔

ترکی  کی اظہار یکجہتی

ترک صدراتی ترجمان ابراہیم کلن نے الجزائر میں لگنے والی آگ سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع  پر گہرے رنج و غم کا ظہار کرتے ہو ئے کہا   ترکی اس مشکل وقت میں   اپنے برادر  ملک کے ساتھ ہے ۔

دعا ہے کہ آگ کے  نتیجے میں جاں بحق  ہونے والوں  کی اللہ  مغفرت  فرمائے   اور  ان کے گھر والوں کو صبر و جمیل عطا کرے ۔

پچھلا پڑھیں

استنبول: دفاعی اسلحے کی بین الاقوامی نمائش آئندہ ہفتے منعقد ہو گی

اگلا پڑھیں

ترک صد رایردوان کے عالمی رہنماوں سے ٹیلی فونک رابطے

تبصرہ شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے