fbpx
ozIstanbul

ترک صدر ایردوان اور کرغستان کے صد سدیر جپاروف میں ٹیلی فونک رابطہ

ترک صدر ایردوان نے   کرغستان کے  اپنے ہم منصب  سدیر جپاروف سے ٹیلی فونک رابطہ کیا

گفتگو میں دو طرفہ تعلقات  میں بہتری  اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

صدر کے مواصلاتی دفتر سے جاری کردہ بیان کے مطابق  کرغستان کے صدر سدیر جپاروف نے کہا کہ   پورا ملک ترکی کے یوم فتح  کے موقع     ان کی خوشیوں میں شریک ہے اور ترک  صدر ایردوان نے کرغستان کے 30ویں  یوم آزادی  پر انہیں مبارکبادپیش کی ۔

صدر نے  کرغستا ن کی آزادی  کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ  30 سال قبل  ترکی نے سب سے پہلے کرغستان کو خود مختار ریاست   تسلیم کیا  اور وہاں اپنا  سفارت خانہ قائم کیا۔

صدر ایردوان نے عزم کا اعادہ  کرتے ہوئے کہا کہ ترکی اپنے برادر ملک  میں امن واستحکم  اور ترقی کے لیے ہمیشہ کوشاں رہے گا ۔

انہوں نے کہا   کہ دونوں ملکوں کی زبان ، ثقافت،مذہب اور تاریخ  یکساں ہونے کی بنیاد پر اسٹریٹجک تعلقات میں مزید مضبوطی  کا یقین ہے۔

دونوں رہمناوں نے مستقبل میں تعلقات میں فروغ کے لیے اقدامات جاری رکھنے  کے عزم  کا اعادہ کیا۔

پچھلا پڑھیں

عالمی برادری افغانستان کو تنہا نہ چھوڑے ، وہاں امن کے قیام کا فائدہ پورے خطے کو ہو گا،پاکستانی وزیر خارجہ

اگلا پڑھیں

امریکہ کی افغانستان میں شکست عالمی طاقتوں کے لیے سبق ہے، ترجمان طالبان

تبصرہ شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے