
ترک صدر ایردوان نے کرغستان کے اپنے ہم منصب سدیر جپاروف سے ٹیلی فونک رابطہ کیا
گفتگو میں دو طرفہ تعلقات میں بہتری اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
صدر کے مواصلاتی دفتر سے جاری کردہ بیان کے مطابق کرغستان کے صدر سدیر جپاروف نے کہا کہ پورا ملک ترکی کے یوم فتح کے موقع ان کی خوشیوں میں شریک ہے اور ترک صدر ایردوان نے کرغستان کے 30ویں یوم آزادی پر انہیں مبارکبادپیش کی ۔
صدر نے کرغستا ن کی آزادی کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ 30 سال قبل ترکی نے سب سے پہلے کرغستان کو خود مختار ریاست تسلیم کیا اور وہاں اپنا سفارت خانہ قائم کیا۔
صدر ایردوان نے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ترکی اپنے برادر ملک میں امن واستحکم اور ترقی کے لیے ہمیشہ کوشاں رہے گا ۔
انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کی زبان ، ثقافت،مذہب اور تاریخ یکساں ہونے کی بنیاد پر اسٹریٹجک تعلقات میں مزید مضبوطی کا یقین ہے۔
دونوں رہمناوں نے مستقبل میں تعلقات میں فروغ کے لیے اقدامات جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔