turky-urdu-logo

صدر ایردوان کی آذربائیجان ،ترکمانستان کے صدور کے ساتھ پہلے سہ فریقی اجلاس میں شرکت

صدر ایردوان  نے آذربائیجان اور ترکمانستان کے اپنے ہم منصبوں کے ساتھ پہلے سہ فریقی اجلاس میں شرکت کی۔

صدر ایردوان نے  آذربائیجان کے صدر الہام علی یوف اور ترکمان صدر سردار بردی محمدوف سے مغربی ترکمان شہر آوازہ میں تینوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں بالخصوص تجارت، توانائی اور نقل و حمل میں تعاون کو مزید گہرا کرنے کے اقدامات پر بات کی۔

سربراہی اجلاس سے پہلے، رہنماؤں نے ایک فیملی فوٹو شوٹ بھی کروایا۔

صدور نے تجارت، ثقافت، توانائی اور ٹرانسپورٹ سمیت مختلف شعبوں میں پانچ معاہدوں پر دستخط کیے جن کا مقصد تعاون کو مضبوط بنانا ہے۔

اس کے علاوہ، ممالک نے سربراہی اجلاس کے بعد ایک مشترکہ اعلامیہ پر بھی دستخط کیے۔

قبل ازیں صدر ایردوان  نے ترکمانستان کی پیپلز کونسل کے چیئرمین، پارلیمنٹ کے ایوان بالا کے چیئرمین، گربنگولی بردی محمدوف اور اپنے ترکمان ہم منصب سردار بردی محمدوف سے الگ الگ ملاقاتیں کی۔

 

Read Previous

ترک قونصل جنرل کراچی جمال سنگھو کا پاکستان ایس ایس یو کا دورہ

Read Next

تاجکستان کے صدر امام علی رحمٰن دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

Leave a Reply