صدر ایردوان کی معروف برطانوی گلوکار یوسف اسلام کے کنسرٹ میں شرکت۔

یوسف اسلام کو کیٹ سٹیونز کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔
دارالحکومت انقرہ کے صدارتی کمپلیکس میں منعقد ہونے والے اس کنسرٹ میں خاتون اول امینہ ایردوان ، نائب صدر فواد اوکتے اور کابینہ کے ارکان نے بھی شرکت کی۔

اسلام کی اہلیہ فوزیہ مبارک علی اور ان کا بیٹا محمد اسلام بھی حاضرین میں موجود تھے۔

یوسف اسلام نے 1960 اور 70 کی دہائیوں میں کئی کامیاب فلموں کے ساتھ موسیقی کی دنیا میں بھی اپنے گہرے نشان چھوڑے ہیں۔

یوسف نے 1977 میں اسلام قبول کرنے کے بعد اپنا نام کیٹ سٹیونز سے تبدیل کرکے یوسف اسلام رکھا۔
یوسف نے گذشتہ ہفتے استنبول اور اس ہفتے انقرہ میں کنسرٹس کیے۔
یوسف اسلام نے تقریبا 5 سال کے عرصے کے بعد موسیقی کی دنیا میں دوبارہ اپنے سفر کا آغاز کیا۔


