turky-urdu-logo

ترکیہ : استنبول میں سیاحوں کی تعداد میں خاطرخواہ اضافہ

ترکیہ کے مشہور  سیاحتی شہر استنبول میں سیاحوں کی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ دیکھا گیا  ہے ۔ترک  ہوٹل  ایسوسی ایشن کے   چیئر مین کا  کہنا  ہے کہ استنبول میں پہلی بار سیاحوں کی تعداد میں  اضافہ  دیکھا گیا ہے۔ مختلف  سیاحتی گروپ نے رواں برس استنبول کے مختلف تاریخی مقامات کا دورہ کیا  ۔ ترک سرکاری وزارت ثقافت اور سیاحت، ٹورازم پروموشن اینڈ ڈیولپمنٹ ایجنسی (TGA)    سمیت  غیر سرکاری ٹورازم کمپنی بھی  استنبول میں سیاحوں کی تعدادکو برقرار رکھنے کے  کوششوں میں لگے ہوئے ہیں۔

ترک سرکاری ٹورازم کے مطابق  ترکیہ میں سیاحوں  کی زیادہ تعداد یورپ، امریکہ کے لوگوں کی ہے جو ترک ثقافت کو دیکھنے کے لیے  استنبول کے مختلف مقامات کا دورہ  کرتے ہیں ۔ ترک  سرکاری اعداد وشمار کے مطابق  کورونا  وبا  کے باعث  استنبول میں سیاحوں کی تعداد نہ ہونے کے برابر رہ گئی تھی  ، لیکن  اب دوبارہ سے استنبول  ثقافتی سیاحت کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں میں اپنا حصہ ڈال رہاہے ۔ سیاحوں کی تعداد میں ستمبر اور اکتوبر کے مہینوں میں زیادہ اضافہ دیکھا گیا ہے

ترک صوبائی ڈائریکٹوریٹ آف ثقافت اور سیاحت کے  مطابق  رواں سال  میں دس ملین سے زائد   غیر ملکی سیاحوں نے صرف استنبول کا دورہ کیا، جس  میں سے بیشتر لوگوں نے  آیا صوفیہ مسجد، توپکاپی پیلس سمیت باسیلیکا حوض  کی سیر  کی۔ جبکہ میں 2020 اور 2021 میں سیاحوں کی تعداد آدھی سے بھی کم تھی

صرف اگست میں استنبول آنے والے غیر ملکی سیاحوں کی تعداد سالانہ بنیادوں پر 66 فیصد سے زیادہ بڑھ کر 1.6 ملین تک پہنچ گئی۔ غیر ملکی سیاحوں کی فہرست میں روسی سرفہرست ہیں جبکہ جرمن اور ایرانی بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہے۔

Read Previous

صدر ایردوان کی معروف برطانوی گلو کار یوسف اسلام کے کنسرٹ میں شرکت

Read Next

ترک حکومت بیوہ خواتین کے لیے نئے ہاوسنگ پروجیکٹ کا آغاز کرے گی

Leave a Reply