Turkiya-Logo-top

صدر ایردوان سہ فریقی سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے ترکمانستان پہنچ گئے

صدر ایردوان ترکیہ، آذربائیجان اور ترکمانستان کے درمیان سہ فریقی سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے ترکمانستان پہنچ گئے۔

صدر ایردوان  آذربائیجان کے صدر الہام علی یوف اور ترکمان صدر سردار بردی محمدوف سے  مغربی ترکمان شہر آوازہ میں سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے جس میں تینوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں بالخصوص تجارت، توانائی اور نقل و حمل میں تعاون کو مزید گہرا کرنے کے اقدامات پر غور کیا جائے گا۔

صدور کئی معاہدوں پر دستخط کریں گے جن کا مقصد تعاون کو مضبوط بنانا ہے۔

بعد ازاں صدر ایردوان نے اپنے ترکمان ہم منصب سردار بردی محمدوف سے  ترکمانستان میں ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے بارے میں ابھی تک مزید معلومات جاری نہیں کی گئی ہیں۔

صدر ایردوان نے ترکمانستان کی پیپلز کونسل کے چیئرمین، گربنگولی بردی محمدوف سے بھی بات چیت کی، جو پارلیمنٹ کے ایوان بالا ہے۔

ترک رہنما نے  سربراہی اجلاس کے موقع پر آذربائیجان کے صدر الہام علی یوف سے بھی ملاقات کی۔

واضح رہے کہ صدر ایردوان نے  ترکمانستان روانگی سے قبل انقرہ ایئرپورٹ پر نیوز کانفرنس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ” ہم اکیسویں صدی کو ترکیہ کی صدی بنانے، یکجہتی بڑھانے اور ہر میدان میں بھائی چارے کو تقویت دینے کے لیے کام کرتے رہیں گے”

 

Read Previous

پاکستان میں دہشت گردی کی کوئی بھی صورت ہو اس میں کہیں نہ کہیں بھارت ملوث ہے، وزیر داخلہ پاکستان

Read Next

امیرِ جماعت اسلامی بنگلادیش شفیق الرحمٰن، ریاستی جبر کا شکار

Leave a Reply