fbpx
ozIstanbul

انقرہ:صدر ایردوان کی ابوظبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان سے ملاقات

ترک صدر رجب طیب ایردوان نے انقرہ میں ابوظبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان سے ملاقات کی اور دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔

النہیان نے ٹوئٹر پر کہا کہ ہم نے اپنے ملکوں کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے کے طریقوں پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے نتیجہ خیز بات چیت کی۔

النہیان کا کہنا تھا کہ وہ دونوں ممالک کو فائدہ پہنچانے اور باہمی ترقی کے اہداف کو آگے بڑھانے کیلیے تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنے کے منتظر ہیں۔

دونوں ممالک کے وفود کے درمیان ون آن ون بات چیت اور ملاقات کے بعد صدر ایردوان نے صدارتی کمپلیکس میں النہیان کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔

قبل ازیں النہیان صدر ایردوان کی دعوت پر ترکی کے دارالحکومت انقرہ پہنچے تھے۔

انقرہ ایسن ہوگا ہوائی اڈےپر ولی عہد کا استقبال ترکی کے وزیر تجارت مہمت موس اور دیگر حکام نے کیا اور صدر ایردوان نے صدارتی کمپلیکس میں ایک سر کاری استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا۔

یہ 2012 کے بعد ترکی میں انکا پہلا سرکاری دورہ ہے اور حالیہ برسوں میں متحدہ عرب امارات اور ترکی کے درمیان پہلی اعلی سطحی ملاقات ہے۔

انقرہ کے دورے کے بعد النہیان نے صدر ایردوان کو ٹیلی گرام بھیجا جس میں پرتپاک استقبال اور مہمان نوازی کا شکریہ ادا کیا۔

النہیان نے اپنے پیغام میں کہا کہ اس دورے سے انہیں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کرنے کا موقع ملا ۔

النہیان نے صدر ایردوان کی اچھی صحت اور ترک عوام کی دیر پا سلامتی، استحکام اور خو شحالی کی دعا کی۔

پچھلا پڑھیں

مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج کے ہاتھوں مزید 3 کشمیری شہید، لواحقین کے پاکستان کے حق میں نعرے

اگلا پڑھیں

افغانستان: خواتین کے شوبز میں کام کرنے پر پابندی عائد

تبصرہ شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے