turky-urdu-logo

ترک پارلیمنٹ کے اسپیکر اور متحدہ عرب امارات کے صدر کی ملاقات

ترک پارلیمنٹ کے اسپیکر نعمان  اور متحدہ عرب امارات کے صدر محمد بن زید النہیان نے  دو طرفہ تعلقات کے ساتھ ساتھ علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

ابوظہبی کے قصر البحر میں ہونے والی اپنی ملاقات کے دوران ترک پارلیمنٹ کے اسپیکر نعمان نے ترکیہ اور متحدہ عرب امارات کے تعلقات کی موجودہ صورتحال پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دونوں دوست اور برادر ممالک کے درمیان تعاون بہترین سطح پر ہے اور ان کی خواہش ہے کہ تمام شعبوں میں  اس میں مزید اضافہ ہوتا رہے۔

ترک دفاعی کارپوریشن ASELSAN کے UAE کے دفتر کے افتتاح کے بارے میں بات کرتے ہوئے ترک پارلیمنٹ کے اسپیکر نعمان نے اعلیٰ ٹیکنالوجی اور دفاعی صنعت کے شعبوں میں متحدہ عرب امارات کے ساتھ  موجود تعاون کی نمایاں صلاحیت کو اجاگر کیا۔

فلسطینی کاز کے لیے متحدہ عرب امارات کی حمایت پر اظہار تشکر کرتے ہوئے ترک پارلیمنٹ کے اسپیکر نعمان نے علاقائی ممالک کو فلسطین میں فوری جنگ بندی اور فلسطینی عوام کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے اجتماعی طور پر کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ترک صدر ایردوان  فروری میں متحدہ عرب امارات کا دورہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ اس دورے سے دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

Alkhidmat

Read Previous

2023 میں 49.2 ملین غیر ملکی سیاح نے ترکیہ کی سیر کی

Read Next

ترکیہ اسرائیل کے پروپیگنڈےاور غلط معلومات کو بے نقاب کرنے میں اپنا کردار ادا کرتا رہے گا،کمیونیکشن ڈائریکٹر فرحتین آلتون

Leave a Reply