turky-urdu-logo

یورپی کوالیفائرز کے لیے ترک کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ شروع

آئی سی سی  ٹی 20 ورلڈ کپ یورپ کوالیفائرز کے لیے ترک کرکٹ ٹیم نے تربیتی کیمپ شروع کر دیا ۔  تربیتی کیمپ کا آغاز گزشتہ روز انقرہ کے سرائے محمودیہ اسٹیدیم میں  کیاگیا۔

میئر پرسکلر ارطغرل چیتن نے جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کے سربراہ سرویت ترکائیک کے ہمراہ کیمپ کا دورہ کیا  ۔ کھلاڑیوں اور عملے سے ملاقات کی  اور بھر پور تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی

اس سے قبل ترک  اسپورٹس برانچز فیڈریشن (TDSBF) کی کرکٹ برانچ ترکیہ کرکٹ نے21 رکنی ٹیم کا بھی اعلان کیا تھا جو ان کھلاڑیوں کو ٹریننگ کو دوران مدد کریں گی۔

ٹی20ورلڈ کپ مقابلہ مرحلہ وار ہو گا، جس میں 28یورپی ممالک شامل ہوں گےاور انہیں تین ایونٹس میں تقسیم کیا جائے گا

کوالیفائر اے میں ترکی کا مقابلہ قبرص،آیل آف مین، رومانیہاور سربیا کے درمیان ہو گا جبکہ کوالیفائر بی کا مقابلہ فن لینڈ میں 12جولائی سے 31جولائی 2022کےدرمیان ہو گا۔کوالیفائر اے کی میزبانی بھی فن لینڈ کرے گا جبکہ کوالیفائر سی بیلجیئم میں 28 جون سے 4 جولائی کے درمیان کھیلا جائے گا۔

Read Previous

امریکہ: استنبول کو سیاحت کے لیے 2022 کے بہترین مقام کے ایوارڈ سے نوازا گیا

Read Next

پاکستانی کرکٹر بابر اعظم نے بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کا عالمی ریکارڈ توڑدیا

Leave a Reply