turky-urdu-logo

ترک قومی اسپیکر مصطفیٰ شن توپ کی کیوبا کے ہم منصب سے ملاقات

ترک قومی اسمبلی کےاسپیکر مصطفیٰ شن توپ نے انقرہ میں کیوبا کے ہم منصب ایسٹیبن لازو ہرنینڈز سے ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد مصطفیٰ شن توپ نے اپنے خطاب میں کہا کہ ترکیہ اور کیوبا ایک دوسرے کے ساتھ ہر مشکل وقت میں کھڑے ہیں ۔ ہماری عوام ایک دوسرے کے ساتھ دوستانہ اور قریبی جذبات رکھتے ہیں۔ آزادی کے تحفظ کے لیے دونوں ممالک کی جدوجہد کے دوران ایک دوسرے کے لیے جو احترام دکھایا گیا اس نے اس میں اہم کردار ادا کیا اور یہ جدوجہد بہت سے ممالک کے لیے ایک مثال اور حوصلے کا سبب ہے۔
کیوبا پر امریکہ کی طرف سے عائد پابندیوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ترکیہ ہر سال کیوبا پر عائد پابندیوں کے خاتمے کے لیے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پیش کیے جانے والے بل کی حمایت کرتا ہے۔ ہم ہر پلیٹ فارم پر امریکہ کی طرف سے کیوبا پر لگائی جانے والی غیر منصفانہ اور غیر قانونی پابندیوں کی مخالفت کرتے ہیں۔ ہمیں امید ہے کہ ہر وہ پابندی جو کیوبا کی عوام کی فلاح و بہبود کے لیے مشکلات پیدا کرتی ہے ، وہ جلد ختم ہو جائے گی ۔
مصطفیٰ شن توپ نے کہا کہ یہ غیر منصفانہ پابندیاں کیوبا کئی دہایوں سے برداشت کر رہا ہے۔ کیوبا کو ترک حکومت اور اس کے عوام دونوں کی نظروں میں ایک غیر معمولی مقام حاصل ہے۔
کیوبن قومی اسمبلی کے اسپیکر ہرنانڈیز نے اپنے ملک پر امریکہ کی طرف سے عائد پابندیوں کے مقابلہ میں ترکیہ کی حمایت پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ حکومتوں کے ساتھ ساتھ پارلیمنٹ کے درمیان تعلقات کو بڑھانا چاہیے۔
دونوں رہنماوں کے خطاب کے بعد، مصطفیٰ شَن توپ اور ہرنینڈز نے بین الپارلیمانی تعاون پروٹوکول پر دستخط کیے۔

Read Previous

ترکیہ کا مستقبل استحکام اور اعتماد سے عبارت ہوگا،صدر ایردوان

Read Next

دہشت گردی کے خلاف ہماری جنگ ہر حالت میں جاری رہے گی، آرمی چیف آف پاکستان

Leave a Reply